پاکستان

ریحام خان کی کتاب منظرعام پر آ گئی

ریحام خان کی کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرز ہے،میڈیا رپورٹس

ریحام خان کی کتاب منظرعام پر آ گئی

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمینعمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے چرچے تو میڈیا پر رہتے ہی ہیں۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی قیاس آرائیاں ہوئیں کہ ریحام خان نے الیکشن سے قبل ہی کتاب لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ اس کتاب کو کسی نے چھاپا نہیں بلکہ یہ ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔کتاب میںریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ بطور بیویگزارے گئےو قت کا بڑا تفصیلی ذکر کیا ہے۔۔جب کہ ریحام خان نے مراد سعید سمیت عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سے متعلق بھی اپنی کتاب میں تفصیلی ذکر کیا ہے۔

ریحام خان کی کتاب کی قیمت بھی سامنے آ گئی ہے۔۔ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جاسکتا ہے۔واضح رہےکہ ریحام خان کی کتاب مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی مختلف تنازعات کا شکار ہو چکی ہے۔ کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خاناور ان کے ساتھیوں سے متعلق کیے گئے انکشافات اور بیان کی گئی کئی باتیں متنازعہ ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بھونچال برپا کر دیا تھا۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کتاب عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹس کو متاثر کرے گی جبکہ کچھ مبصرین کے مطابق ریحام خان نے الیکشن سے قبل اپنی کتاب لانچ کرنے کا فیصلہ ہی اس لیے کیا ہے تاکہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا سکیں۔ ریحام خان کی کتاب پر کئی تبصرے اور اس کی لانچ سے متعلق کئی پیشن گوئیاں ہو چکی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کتاب جلد ہی مارکیٹ میں آجائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close