پاکستان

کرپٹ لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بناسکتے، عمران خان

کوئٹہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن سے لڑنے کے لیے کیسے ان لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت بناسکتے ہیں جن پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کا کیا فائدہ اگر اپنے منشور پر ہی عمل نہ کرسکیں، کرپشن سے لڑنے کے لیے کیسے ان لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت بناسکتے ہیں جن پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013  میں مل کر سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کی تھی اور اب وہی جماعتیں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں، شہباز شریف دھاندلی کے ماسٹر ہے، ان کا الیکشن تب شفاف ہوتا ہے جب نجم سیٹھی کی نگراں حکومت اور افتخار چوہدری کے آر اوز ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ  اے پی ایس کے بعد مستونگ میں دہشتگردی بڑا سانحہ ہے، مستونگ سانحے کے پیچھے پاکستان کے دشمن ہیں جب کہ دہشت گردی کا مقصد انتخابات کو سبوتاژ کرنا ہے، لوگوں میں خوف پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات انتہائی اہم ہیں، دہشت گردی کا انتخابات سے براہ راست تعلق ہے کیوں کہ اس میں نہ صرف باہر کے لوگ ملوث ہیں بلکہ اندر بھی کچھ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ انتخابات میں خلل پیدا ہو

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close