پاکستان

روپے کی بے قدری، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا

 کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر127 روپے 50  پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔

ایکسپرپس نیوز کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر5  روپے 95 پیسے کے اضافے کے بعد 127 روپے 50  پیسے تک ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 126 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 8 پیسے ہوگئی، اس کے علاوہ یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے72 پیسے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ساڑھے 7 ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 30 مارچ 2018 کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 115 روپے50 پیسے تھی جو آج بڑھ کر 125 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close