پاکستان

لندن کے بعد پاکستانیوں کی دبئی میں موجود جائیدادوں کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو موصول

ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کردی عوام کیلئے ملک میں اور بیرونِ ملک موجود اپنی خفیہ آمدنی اور اثاثوں کا ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے ،ْحکام

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیونے اعلان کیا ہے اسے پاکستانیوں کی دبئی میں موجود خفیہ جائیدادوں اور آمدنی کی تفصیلات موصول ہوچکی ہیں اس حوالے سے ایف بی آر کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہدبئی ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے موصول ہونے والے اعداد و شمار میں پاکستانیوں کو جائیداد کے کرایے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کردی ہے، اس حوالے سے کراچی کے ٹیکس حکام کو خاص طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شہر کے تاجروں کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے فوائد سے روشناس کروانے میں فعال کردار ادا کریں تاکہ وہ خفیہ اثاثوں کو ظاہر کر کے مستقبل کیلئے ان پر استثنیٰ حاصل کرسکیں۔

اسی طرح کی ہدایات لاہور،، فیصل آباد، ملتان،،گجرانوالہ اور سیالکوٹ کے ٹیکس حکام کو بھی جاری کی گئیں تاکہ وہ عوام کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے راغب کرسکیں۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے ٹیکس پیئر آڈٹ کی رکن نوشین جاوید امجد نے عوام پر زور دیا کہ موجودہ ٹٰیکس اسکیم سے ضرور فائدہ اٹھائیں کیوں کہ اس اسکیم میں ٹیکس کی کم شرح، جرمانے اور قانونی کارروائی سے فراہم کیا جانے والا قانونی تحفظ اسے بہترین اسکیم بناتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کیلئے ملک میں اور بیرونِ ملک موجود اپنی خفیہ آمدنی اور اثاثوں کا ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close