الیکشنپاکستان

الیکشن کمیشن نے نازیبا الفاظ کے استعمال پرعمران خان کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا  الفاظ استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

زرائع کے مطابق انتخابی جلسوں میں  مخالفین کے خلاف نامناسب اور تضحیک آمیز زبان استعمال کرنا عمران خان کو مہنگا پڑگیا،الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریروں کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے  اور چار رکنی بنچ کل اسلام آباد میں  الیکشن کمیشن آفس میں سماعت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اور پرویز خٹک کو بھی نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ دیگر امیدواروں کے تند و تیز بیانات اور جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن جائزہ لے رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close