پاکستان

نوازشریف اور مریم نواز کو جدا کرنے کا فیصلہ ،جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کی بیٹی کو اڈیالہ جیل سے نکال کر کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟تیاریاں مکمل

اسلام آباد: سکیورٹی خدشات، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہمریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں۔ انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں جب کہ وہ جیل میں بنے کھانے سے ہر ممکن حد تک اجتناب کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے مریم نوازنے اڈیالہ جیل میں  بی کلاس لینے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انکار اپنی مرضی سے کیا، یہ خالصتاً میرا فیصلہ ہے، اس کے لیے کسی کا کوئی دبائونہیں تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close