پاکستان

ایفیڈرین کیس: حنیف عباسی کی دلائل کیلئے مزید وقت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس میں دلائل کے لیے مزید وقت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد اکرم خان نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر ملزم کے وکیل تنویر اقبال نے دلائل کے لیے مزید وقت دینے سے متعلق دلائل دیے جسے سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پہلے ہی انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حنیف عباسی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم اعلیٰ عدالت نے 17 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کےخلاف حنیف عباسی کی درخواست مسترد کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close