کھیل

چوتھا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف

بولاوائیو: پاکستان نے زمبابوے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 304 رنز کی شراکت قائم ہوئی، امام الحق 122 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان 210 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 155 گیندوں پر 5 چھکوں اور 24 چوکوں کی مدد سے یہ اعزاز بنانے میں کامیاب رہے اورہ وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close