الیکشنموسم

پنجاب بھر میں الیکشن کے روز تیز بارش کا امکان، الرٹ جاری

لاہور: عام انتخابات کے دن پنجاب بھر میں تیز بارش کی پیش گوئی کے بعد محکمہ بلدیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے 25 جولائی کو پنجاب بھر میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تیز بارش کی پیشگوئی کے بعد محکمہ بلدیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کے بلدیاتی عملے کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ بلدیات نے ضلعی و مقامی سطح کے بلدیاتی اداروں کو 25 جولائی کے لیے عملے کو متحرک رکھنےکے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے حوالے سے تمام تر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ  تمام ڈپٹی کمشنر انتظامات مکمل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close