پاکستان

خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پرقید اور جرمانے کی سزا ہوگی،الیکشن کمیشن

پشاور: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے  کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں صوبے کے مختلف علاقوں میں خواتین ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال  کرنے سے زبردستی روکنے والوں  کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جارہا ہے، خواتین کو ان کے بنیادی اور جمہوری حق سے محروم کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  خواتین کو ووٹ سے روکنے والوں کے خلاف سیکشن 9 کے تحت کاروائی ہوگی جب کہ خواتین کو ووٹ سے روکنے پر تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ ہوسکتا ہے الیکشن بھی کالعدم قرار دیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں خواتین کو ووٹنگ عمل سے دور رکھنے کے لیے سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوگئی تھیں اور منظم منصوبہ بندی کے تحت خواتین کو ووٹ ڈالنے سے محروم کردیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close