شوبز

غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرنے پر افسوس ہے، ارشد خان

کراچی: چائے والے کے نام سے مشہور ماڈل ارشد خان نےتعلیم مکمل نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

گزشتہ برس اپنی نیلی آنکھوں کے باعث سوشل میڈیا پر طوفان مچانے والے ارشد خان عرف چائے والے کی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے تعلیم حاصل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ تعلیم ضرور حاصل کریں۔

ویڈیو پیغام میں ارشد نے کہا آپ لوگ جس شعبے میں جانا چاہتے ہیں وہاں ضرور جائیں لیکن سب سے پہلے اپنی پڑھائی ضرور مکمل کریں۔ ارشد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت افسوس ہورہا ہے کہ میں نے غربت کی وجہ سےیا بچپن میں  غفلت اور شیطانی کی وجہ سے اپنی پڑھائی مکمل نہیں کی، جب کہ ہر شعبے میں تعلیم بہت ضروری ہے، لہٰذا آپ سب تعلیم ضرور حاصل کریں۔

واضح رہے کہ نیلی آنکھوں والے ارشد خان کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دور ہیں لیکن ماڈلنگ کے شعبے میں خوب نام کمارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close