الیکشن

عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے، منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے اور ہماری جماعت ہی وفاق میں حکومت بنائے گی۔

اپنے خوابوں کے ذریعے پیش گوئی کرنے میں مشہور سندھ کے سابق وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے بلکہ وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اب تقسیم ہوچکی ہے جس کا فائدہ پی پی کو ہوگا اور ہم کراچی سے قومی اسمبلی کی 17 سیٹیں جیتیں گے، جب کہ خواب میں یہ بھی دیکھا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close