شوبز

’طیفا ان ٹربل‘ کا شاندار بزنس، چار دن میں 8 کروڑ روپے سے زائد کما لیے

پاکستانی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ ریلیز کے پہلے دن سے شاندار کمائی کر رہی ہے اور چار دن میں یہ فلم 8 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔

ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق فلم نے پہلے دن ریکارڈ توڑ 2 کروڑ 31 لاکھ ملین روپے کا بزنس کیا تھا، جس کے بعد اس کی کمائی کا سلسہ اب تک جاری ہے، جو اب 8 کروڑ روپے سے زائد تک پہنچ چکی ہے۔

فلم میں گلوکار و اداکار علی ظفر اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم کی کاسٹ میں فیصل قریشی سمیت دیگر نامور اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم ایکشن، کامیڈی، رومانس اور تھرل سے بھرپور ہے جو کہ فلم بینوں کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ لائٹ اینگل پروڈکشن، جیو فلمز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز کی مشترکہ پیشکش ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close