الیکشن

کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر خود کش حملہ، 20 افراد جاں بحق

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں20  افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں 20 افراد جاں بحق جب کہ 16  افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر ہی خود کو اڑالیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close