الیکشن

پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے (ن) لیگ اور پی ٹی آئی میں دلچسپ مقابلہ

لاہور: پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق دونوں جماعتوں کو 122، 122 نشستیں حاصل ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 149 نشستیں درکار ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 5، مسلم لیگ ق کو 3، جیپ 2، پاکستان مسلم لیگ 2 اور پاکستان عوامی راج کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں 27 آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے ۔

کسی بھی جماعت کی حکومت بنانے کے لیے آزاد امیدوار اہم کردار ادا کریں گے اور حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close