پاکستانسیاست

این اے 249 کراچی: شہباز شریف کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے قومی سمبلی کے حلقے این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

این اے 249 کراچی سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واڈا سے ہار گئے تھے۔

تحریک انصاف کے فیصل واوڈا 35344 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے اور شہباز شریف نے اس حلقے پر 34626 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

شہباز شریف نے 600 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہارنے پر این اے 249 کراچی سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرنگ افسر نے مسترد کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے اور دوبارہ گنتی تک نتیجے کا اعلان روکنے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقے سے ساڑھے 3000 ووٹ منسوخ کیے گئے اور جن حلقوں سے ہمارے پولنگ ایجنٹ نکالے گئے ان کے نتائج مشکوک ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف نے ملک بھر میں 4 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں سوات، ڈیرہ غازی خان اور کراچی سے شکست ہوئی اور وہ صرف لاہور سے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close