الیکشن

عام انتخابات: سب سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے معاملے میں حافظ آباد سبقت لے گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے اُن حلقوں کی تفصیلات جاری کردیں، جہاں 25 جولائی کو عام انتخابات کے سلسلے میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ حافظ آباد کے حلقے این اے 87 میں ڈالے گئے، جن کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 723 ہے۔

اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری شوکت علی بھٹی کو کامیابی ملی۔

دوسرے نمبر پر اٹک کا حلقہ این اے 56 رہا، جہاں تین لاکھ 99 ہزار 349 ووٹ ڈالے گئے، یہاں سے پی ٹی آئی کے طاہر صادق نے کامیابی حاصل کی۔

اس کے علاوہ این اے 17 ہری پور میں 3 لاکھ 43 ہزار 442 ووٹ کاسٹ کیے گئے، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے عمر ایوب نے قومی اسمبلی کی نشست جیتی۔

این اے 114 جھنگ میں 3 لاکھ 7 ہزار 719ووٹ ڈالے گئے، اس حلقے سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کامیاب قرار پائے۔

 جبکہ این اے 146 پاک پتن میں 3 لاکھ 7 ہزار 419 ووٹ ڈالے گئے، اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے رانا ارادت شریف خان نے کامیابی حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close