الیکشنسیاست

فضل الرحمان کی سیاست دفن کرنے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں: امین گنڈا پور

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا ہےکہ ہم مولانا فضل الرحمان کی سیاست دفن کرنے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمان کو شکست دینے والی علی امین گنڈا پور نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے چاہیں نتائج کی جانچ کیلئے تیار ہیں، وہ ووٹوں کی گنتی کرانا چاہیں تو بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی مرضی کےانتظامات کیے جائیں تو بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کی سیاست دفن کرنے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہا مولانا فضل الرحمان کبھی دوبار انتخاب میں اترنےکی حماقت نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب شکست کا مارجن دُگنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close