پاکستان

طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب قرار، 5 سال کیلیے نااہل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں طلال چوہدری پانچ سال کے لئے نااہل ہوگئے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عدلیہ مخالف تقاریر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو یکم فروری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ 11 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ (ن) کے دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت برخاستگی تک قید اور جرمانہ ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close