انٹرنیشنل

چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی فلائٹ مزید تاخیر کا شکار

اسلام آباد: چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی شاہین ایئر کی فلائٹ مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔ 

چین کے شہر گوانگ زو میں 29 جولائی سے پھنسے پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کے لیے طیارے کو دوپہر ڈیڑھ بجے گوانگ زو پہنچنا تھا تاہم اب پرواز رات ساڑھے 10 بجے پہنچے گی۔

دوسری جانب مسافروں کو بھی تاخیر سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ گوانگ زو میں پھنسے مسافروں کی تعداد میں اُن مسافروں کا اضافہ ہوگیا جنہوں نے 3 اگست کی بکنگ کرا رکھی ہے-

یاد رہے کہ شاہین ایئرلائنز نے 29 جولائی کو گوانگ زو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پولیس نے بعض افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی مسافروں کے چین میں رہ جانے پر از خود نوٹس لیا اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے آج کے لیے جواب طلب کر رکھا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close