پاکستان

تعلیم دشمن عناصر کے چلاس میں 12 تعلیمی اداروں پر حملے، املاک کو آگ لگادی

چلاس: گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کے ٹاون دیامر میں تعلیم دشمن عناصر نے تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے املاک کو آگ لگا دی۔

چلاس میں نامعلوم افراد نے تعلیمی اداروں میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد املاک کو آگ لگانے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے 12 تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دو تعلیمی اداروں میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کئے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close