پاکستان

اسلام آباد: ایم کیوایم کے وفد کی عمران خان سے پہلے جہانگیر ترین سے ملاقات

اسلام آباد: ایم کیوایم کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لیے وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا جہاں اس کی جہانگیر ترین سے ملاقات جاری ہے۔

عام انتخابات میں اکثریت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے ایم کیوایم نے جہانگیر ترین کی جانب سے حکومت میں شمولیت کی دعوت پر عمران خان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیوایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچا جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل بھی وفد کے ہمراہ ہیں۔

ایم کیوایم کے وفد میں عامر خان، کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری شامل ہیں، وفد اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گا اور انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائے گا۔

عمران خان سے ملاقات سے قبل ایم کیوایم کے وفد کی جہانگیر ترین سے ملاقات جاری ہے جس میں پی ٹی آئی کی طرف سے عمران اسماعیل اور عارف علوی بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کا وفد اپنے مطالبات سے جہانگیر ترین کو آگاہ کرے گا جس کے بعد تمام رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ روانہ ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close