الیکشن

الیکشن کمیشن کی غلطی: تحریک انصاف کی مزید ایک نشست بڑھ گئی

الیکشن کمیشن کی غلطی کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی مزید ایک نشست بڑھ گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جب انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو اس میں ایک نشست تحریک انسانیت کے نام پر ایک نشست دکھائی گئی تھی۔

لیکن اب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انسانیت نامی جماعت الیکشن میں کوئی نشست نہیں جیت سکی تھی۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انسانیت والی نشست دراصل تحریک انصاف کی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی 115 اور تحریک انصاف کی ایک نشست دکھائی گئی تھی۔ فوٹو: اسکریں گریب

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیٹا انٹری میں غلطی کی وجہ سے تحریک انسانیت کی ایک نشست دکھائی جاتی رہی جسے اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اب اپنے اعداد و شمار میں تحریک انصاف کی نشستیں 115 سے بڑھا کر 116 کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں 115 نشستیں حاصل کی تھیں جب کہ ایک نشست پاکستان تحریک انسانیت نے جیتی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close