پاکستانسیاست

امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 7 اگست کو جاری کیا جائے گا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد: عام انتخابات میں جنرل نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 7 اگست کو جاری کیا جائے گا۔

عام انتخابات کے بعد کامیاب امیدواروں کی جانب سے گواشوارے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد 7 اگست تک کامیاب امیدواروں کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد حیثیت میں کامیاب امیدواروں کے پاس کسی پارٹی میں شمولیت کے لیے 3 روز کا وقت ہوگا جب کہ 11 اگست تک مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صدر پاکستان اور صوبائی گورنرز اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔

یاد رہے کہ نگران وزیر اطلاعات نے 13 یا 14 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت پولنگ ڈے سے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہوتا ہے۔ نو منتخب ارکان، قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھاتے ہیں۔

نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد کا مرحلہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا ہوتا ہے جس کے بعد ارکان اسمبلی قائد ایوان یعنی وزیراعظم کے لیے رائے شماری کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close