پاکستان

ہاؤسنگ اسکیم کیس: سعد رفیق 15 اگست کو نیب میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے نجی ہاؤسنگ اسیکم کیس میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 15 اگست کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سعد رفیق اورسلمان رفیق کومتعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے اور ان دونوں کو نجی ہاؤسنگ اسیکم کے معاملے میں طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خواجہ سعد رفیق 28 مارچ کو بھی نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے تھے اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

یاد رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نیب نے پیراگون سوسائٹی کے حوالے سے پوچھا ہے، نیب کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا اور جو سوالات پوچھے گئے ان کے جواب اور تفصیلات بھی دوں گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close