پاکستانسیاست

مجبوری میں ایم کیو ایم سے اتحاد کیا، صدر پی ٹی آئی کراچی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر جو الزامات لگائے ان پر قائم ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر شمیم نقوی نے کہا کہ ہم مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ووٹ پورے کرنے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کو الیکشن میں شکست میئر کراچی وسیم اختر کی وجہ سے ہوئی، کراچی میں الیکشن صاف وشفاف ہوئے، ڈبے کھلنے کا ڈر نہیں ہے۔

فردوس شمیم نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے میں ان پر قائم ہوں،ہم مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ووٹ پورے کرنے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم، پی ایس پی اور اے پی ایم ایل کے کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں، 35 سال میں قوم سے کئی وعدے کیے گئے لیکن پورے نہیں ہوئے، پارٹی میں شامل ہونے والوں سے کہا ہے ان کا کرمنل ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

فردوس شمیم نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد کو شامل نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان مرکز میں حکومت سازی کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایم کیوایم نے پی ٹی آئی سے کراچی میں اپنے دفاتر کو کھلوانے کی یقین دہانی مانگی ہے جب کہ سندھ اسمبلی میں لیڈرآف اپوزیشن اور گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کے لیے بھی تعاون کا کہا گیا ہے۔

ایم کیوایم نے تحریک انصاف سے کراچی سے متعلق ہر قسم کے امور میں اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close