پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی، اسپتال منتقل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد عمر عام انتخابات میں کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اسلام آباد کے نواحی گاؤں بڈانہ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ مقامی افراد نے انہیں روایتی انداز میں گھوڑے پر بٹھایا تو تھوڑا فاصلہ طے کرنے پر لوگوں کے شور شرابے کی وجہ سے گھوڑا بدک گیا اور اس پر سوار اسد عمر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور زمین پر گرپڑے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی کمر میں چوٹ آئی ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں بتایا گیا ہے کہ اسد عمر پہلے ہی کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور اس پر یہ چوٹ ان کے لیے مزید مشکل کا باعث بن گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close