پاکستانسیاست

متحدہ قیادت کے خلاف بیان، عمران خان نے فردوس شمیم سے وضاحت مانگ لی

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے خلاف بیان دینے پر فردوس شمیم نقوی سے وضاحت طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی جانب سے ایم کیو ایم سے متعلق دیے گئے بیان پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس ضمن میں فردوس نقوی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ایسے متنازع بیان پر فردوس شمیم کی سرزنش ہوگی عمران خان کل انہیں طلب کرکے ان سے بات کریں گے۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے یہ فردوس شمیم نقوی کی ذاتی رائے ہے ہم نے قومی مفاد میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close