پاکستانسیاست

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیراعظم نامزد کردیا

اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیراعظم نامزد کردیا۔

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے باضابطہ طور پر عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ اسلام آباد میں چیرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی تحریک پیش کی جسے اتفاق رائے منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر تمام اراکین نے کھڑے ہو کر چیئرمین تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کی اور ہال دیر تک تالیوں سے گونجتا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے بھی نامزدگیاں کی جارہی ہیں۔ اسپیکر کے لئے عارف علوی اورشاہ محمود قریشی کا نام زیرغور ہے۔ اسی طرح ڈپٹی اسپیکر کے لئے شہریار آفریدی اور زرتاج گل کے نام سامنے آئے ہیں۔

 ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے 174 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوچکی ہے، جب کہ مزید ارکان کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close