پاکستان

عمران خان کا سرکاری پروٹوکول پر ناراضگی کا اظہار ،ْ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرکاری پروٹوکول پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک نہ روکنے کی ہدایت ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بنی گالہ سے نجی ہوٹل آمدکے موقع پر سیکیورٹی حکام کی جانب سےوزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کو بلاکربرہمی کا اظہار کیااور کہاکہ سیکیورٹی حکام نے بغیر اجازت روٹ کیوں لگوایا میں پروٹوکول لینا چاہتا ہوں اور نہ ہی روٹ لگوانا چاہتا ہوں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کو مکملوزیراعظم کا پروٹوکول دیا جبکہ ہم نے پولیس کی صرف 4 گاڑیوں کی درخواست کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ایجنسیوں کی گاڑیاں،، پولیس اور رینجرز شامل تھیں لیکن عمران خان چاہتے ہیں عوام کو کم سے کم تکلیف ہو۔انہوںنے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے پروٹوکول کے خلاف ہیں اور وہ پروٹوکول کے باعث عوام کو ہونے والی پریشانی سے بے چین رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close