پاکستان

راؤانوارکی ضمانتوں کی منسوخی کے لیے درخواست دائر

کراچی: نقیب اللہ کے والد نے راؤ انوارکی ضمانتوں کی منسوخی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نقیب اللہ کے والد محمد خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل صدیقی نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ راؤ انوارنقیب اللہ قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے لیکن مدعی کے وکیل کوسنے بغیر ہی ملزم کی ضمانتیں منظور کی گئیں اوراس سے انصاف کی فراہمی متاثرہوئی، عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ راؤ انوارکی ضمانتیں منسوخ کرکے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ راؤ انوار کے خلاف دو مقدمات زیر سماعت ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزم کی ضمانت منظور کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close