پاکستان

چولستان میں رستہ بھٹک کر مرنے والی بچیوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف

ہارون آباد: فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چولستان میں جاں بحق ہونے والی 3 بچیاں بھوک پیاس سے نہیں بلکہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی تھیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق رواں برس 12 جون کو جنوبی پنجاب کے صحرائے چولستان میں 3 کمسن بچیوں کی شدید گرمی اورریت کے طوفان میں تین دن تک بھوک اور پیاس کی حالت میں بھٹکنے کے بعد زندگی کی بازی ہارنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم بچیوں کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ طاہرہ بی بی،  اللہ مافی اور ثریا بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

فرانزک رپورٹ میں نئے انکشاف کے بعد تھانہ فورٹ عباس پولیس نے قتل اورزیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے 174 کے تحت رسمی کارروائی کرتے ہوئے لاشیں ورثا کے حوالے کردی تھیں۔ اورایکسپریس نیوز نے بچیوں کی ہلاکت کے بارے میں 17 جون کو ایک رپورٹ بھی نشرکی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close