پاکستان

بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا نے دوسری شادی کرلی

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری اہلیہ اوربہت جلد پاکستان کی خاتون اول کا اعزاز حاصل کرنے والی بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا نے سمیرا آغا نامی 40 سالہ خاتون سے دوسری شادی کرلی۔

خاورمانیکا کے قریبی ساتھی لطیف خان نے ان کی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاورمانیکا کی شادی لاہور میں انجام پائی جس میں ان کے دوستوں، قریبی رشتہ داروں اوران کے بچوں نے شرکت کی۔ خاورمانیکا بشریٰ بی بی کے سابق شوہر ہیں ان دونوں کی طلاق کے بعد عمران خان نے 6 ماہ قبل بشریٰ بی بی سے شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی تیسری بیوی ہیں، اس سے قبل عمران خان نے جمائما گولڈ اسمتھ سے پہلی شادی کی تھی جس سے ان کے دوبیٹے قاسم اورسلیمان ہیں جب کہ دوسری شادی ریحام خان سے کی تھی تاہم یہ شادی صرف 10 ماہ ہی چل سکی بعد ازاں دونوں کے دمیان علیحدگی ہوگئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close