پاکستان

مستونگ حملے میں ملوث خودکش بمبار کا بھائی اور والد گرفتار

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے مستونگ حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے تحقیقات کے بعد خودکش حملہ آور کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے والد اور بھائی کو بنارس سے گرفتار کیا گیا، ملزمان افغانستان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جب کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی کے بعد ان کے 2 ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ ان کی پوری فیملی کئی بار افغانستان جاچکی ہے جب کہ خودکش حملہ آور ملا فضل اللہ سے ملاقاتیں کرچکا تھا۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ دوران تفتیش ملزمان نے کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور خصوصاً 14 اگست پر شہر میں بڑی تخریبی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close