پاکستانسیاست

پاکستان تحریک انصاف کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے کامیابی ملنے کے بعد صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی منظوری دی تھی اور اب گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کی بھی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ عمران اسماعیل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے عام انتخابات میں بھی پی ایس 111 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close