پاکستان

کوئٹہ:دالبندین میں سیندک ملازمین کی بس کے قریب خودکش دھماکا، 6 افراد زخمی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے دالبندین میں سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی بس سیندک منصوبے کے ملازمین کو لے کر دالبندین ایئرپورٹ کی طرف جارہی تھی کہ دالبندین سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکا بس سے کچھ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، تاہم کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے ملازمین زخمی ہوئے۔

کمشنر کوئٹہ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں 3 غیر ملکی ملازم  اور 3 ایف سی اہلکار شامل ہیں۔

دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب لیویز فورس نے علاقے کو گھیرےمیں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close