پاکستان

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی

کراچی: پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم ذوالحجہ 13 اگست اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی مرکزی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کے  بعد چیئرمین ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند گزشتہ رات 2 بج کر59 منٹ پر پیدا ہوا ، غروب آفتاب تک چاند کی عمر 28 گھنٹے 18منٹ ہوگی، چاند غروب آفتاب کے بعد 56 منٹ تک دیکھاجاسکے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق مطلع آبرآلود ہونے کے باعث اسلام آباد میں چاند دکھائی دینےکا امکان کم ہے، جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں چاند دکھائی دینے ک

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔

اگر آج چاند نظر آگیا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ ہوگی۔

عید الاضحیٰ ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے، اس دن مسلمان حج بھی کرتے ہیں جبکہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا تھا۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 20 اگست کو جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منگل 21 اگست کو ہوگی۔

سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close