پاکستانسیاست

آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین کے عہدے سے دیا جانے والا استعفیٰ واپس لے لیا

کراچی: مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین شپ سے دیا جانے والا استعفیٰ واپس لے لیا۔

مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آفاق احمد نے شہداء کے لواحقین کے بے حد اصرار پراستعفیٰ واپس لیا۔

اعلامیہ کے مطابق کارکنان نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پہنچ کراستعفیٰ واپس لینا کا مطالبہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیا۔

آفاق احمد آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ آفاق احمد نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ناکامی پر پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

28 جولائی کو آفاق احمد کا مہاجر قومی مومنٹ کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کو اب نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کارکنوں کے اصرار کے باوجود اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں فیصلے تبدیل کرنے والا فرد نہیں ہوں۔

آفاق احمد نے کارکن کی حیثیت سے آخری سانس تک ایم کیو ایم حقیقی کے لیے جدوجہد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارٹی میں جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہتے ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close