پاکستانسیاست

بلاول ہاؤس کی بیرونی دیوار نہ گرائی گئی تو قانونی کارروائی کرینگے: عمران اسماعیل

کراچی: نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے بلاول ہاؤس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کریں گے اور اگر بیرونی دیوار نہیں گرائی گئیں تو قانونی کارروائی کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارا جھگڑا ہی کرپشن کے خلاف ہے، کرپشن کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے، اپنی پارٹی کے کسی شخص کے خلاف کسی نے ثبوت دیئے تو میں کارروائی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ احتساب اور شفافیت کو مکمل کیا جائے، عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی کوشش ہے اور کوشش ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں، مراد علی شاہ کو کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ اپنا پروگرام شیئر کروں گا۔

نامزد گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بے انتہا مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، وفاق کے بغیر سندھ چل نہیں پائے گا، ہم سندھ کی مدد کررہے ہیں، یقین ہے تمام جماعتیں ساتھ کھڑی ہوں گی، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے بلاول ہاؤس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کریں گے، بیرونی دیوار نہیں گرائی گئیں تو قانونی کارروائی کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا اعلان عمران خان کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close