پاکستانسیاست

کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلناچاہیے، اپوزیشن سے درخواست کی ہے نئی روایات کا آغاز کریں۔

فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے ہیں، عمران خان کی ٹیم میں پیشہ ور اور تگڑے لوگ ہیں، لوگوں کو امیدیں بہت ہیں اتنی امیدیں ہوں تو ڈر بھی لگتاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جب کہ عمران خان وزیراعظم بن کر کہاں رہیں گے جلد فیصلہ ہو جائے گا، ہمیں عوامی مسائل پر غور کرنا چاہیے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت گھمبیر مسائل کا سامنا ہے، نظام حکومت خراب ہوچکا، سب کو ٹھیک کرنا ہے، دن رات محنت کرکے مسائل دور کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close