پاکستانشوبز

فنکار اور سماجی کارکن بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک

کراچی: ملک بھر میں 71 واں جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اس موقع پر عام لوگوں کے ساتھ شوبز اسٹارز بھی اپنے اپنے انداز میں آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔

پاکستانی فنکاروں اور سماجی کارکونوں نے سوشل میڈیا پرپاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

گلوکار واداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’ خدااس عظیم زمین اور یہاں کے بے مثال لوگوں کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔

سماجی کارکن دانش ایوب نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ” پاکستان مجھے تم سے پیار ہے، اور تم جیو مضبوط، محفوظ اور امیرتر، ہر گزرتے دن کے ساتھ، پاکستان زندہ باد،

گلوکار فرحان سعید نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’بہت عرصے بعد یہ میری زندگی کا خوشیوں بھرا جشن آزادی ہے، مجھے یقین ہے پاکستان اپنی قسمت بدلنے کے کنارے پر ہے۔

حمزہ علی عباسی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا’’نئے پاکستان میں جشن آزادی مبارک، پاکستان ہمیشہ زندہ باد، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا’’فضل الرحمان کے علاوہ تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک۔

سماجی کارکن تحمور علی عباسی نےلکھا ” 71 سال پہلے ہم نے اپنے پیاروں کے بہت سے قربانیوں کے بعد اپنے ملک کو حاصل کیا لیکن ہم نے کیا کیا پاکستان کو چوروں اور لٹیروں کے ہوالے کر دیا، انہوں نے ہماری عزت اور وقار تک کو بیچ دیا، اللہ نے ہمیں ایک اور موقع دیا ہے قائداعظم کے پاکستان کو دوبارہ سے بنانے کا،

اداکارہ ماورہ حسین نےلکھا ’’نئے پاکستان کو جشن آزادی مبارک، یہ جشن کچھ اور ہی ہے، آج ہمارے مادر وطن کی سالگرہ ہے، مجھے اپنے ملک سے بے حد پیار ہے۔‘‘

اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ جھنڈا پکڑے نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے اورملک کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نےجشن آزادی کے موقع پر پودے لگاتے ہوئے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور پاکستان کو ہرا بھرا رکھنے کا پیغام دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close