پاکستان

ملک کے 72 ویں یومِ آزادی پر صدر اور نگران وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد: وطن عزیز کے 72 ویں یوم آزادی کے پُر مسرت موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں اپنے ملی جوش وجذبے کی یاد اور ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ممنون حسین نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مملکتِ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے جنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش اقتصادی مسائل اور دیگر پیچیدہ معاملات پر قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے آباؤاجداد کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک محفوظ اور الگ وطن کے حصول کی جمہوری جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، جہاں وہ مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرسکیں۔

نگران وزیراعظم ناصر الملک نے مزید کہا کہ قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے سنہری اصولوں پر عملدرآمد کے غیرمتزلزل عزم سے ہمیں اپنے موجودہ مسائل پر قابو پانے اور پاکستان کو خودکفیل، اقتصادی لحاظ سے مستحکم اور خوشحال ملک بنانے میں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close