پاکستانکھیل

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں بھارتی یوم آزادی کی مبارکباد

ممبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو  نہایت دلچسپ انداز میں آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر قومی بھابھی ثانیہ مرزا نے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی ’’انڈین بھابھی‘‘کی طرف سےآپ سب کو جشن آزادی کی مبارکباد۔

اور آج بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا اورتمام بھارتیوں کو دلچسپ انداز میں جوابی مبارکباد دی ہے۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر لکھا’’دنیا بھر میں موجود تمام بھارتیوں اورخاص طور پر میرے گھر میں موجود میری اہلیہ کو یوم آزادی مبارک‘‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بھارتی  صارف کی جانب سےثانیہ مرزا پوچھے جانےو الے سوال کہ آپ کا یوم آزادی آج ہے پر ثانیہ نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا جی نہیں میرا یوم آزادی آج نہیں بلکہ کل ہے، اور میرے شوہرا ور ان کے ملک کا یوم آزادی آج ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close