پاکستانسیاست

عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیروانی پہن کرحلف اٹھانا ایک روایت ہے جو قائد عظم سے چلی آرہی ہے۔ 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی شیروانی میں ہی حلف اٹھایا تھا، جب سے یہ روایت چلی آرہی ہے، عمران خان بھی اس روایت پر عمل کرتے ہوئے شیروانی میں حلف اٹھائیں گے۔

فواد چوہدری نے نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے اندر اور باہر(ن) لیگ کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی پرتنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کوعدالت بھجوادیں، جوعدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے، (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close