پاکستان

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، انتظامیہ نے لیگی کارکنوں کو چکمہ دے دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کو چکمہ دے دیا گیا۔

آج نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے لیے سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا۔

مسلم لیگ ن کے کارکن سمجھے کہ ان کے قائد کو دو روز پہلے کی طرح بکتر بند میں ہی عدالت لایا گیا ہے۔

ن لیگ کے کارکن بکتر بند پر پھول برساتے رہے جب کہ نواز شریف کو جیپ میں عدالت پہنچا دیا گیا۔

بکتر بند کی اگلی نشست پر براجمان شخص نے نوازشریف جیسا حلیہ بھی بنا رکھا تھا۔

نواز شریف کو لانے والی گاڑی عدالتی احاطے میں چلی گئی جب کہ بکتر بند باہر کھڑی رہی۔

جب کارکن بکتر بند گاڑی کا استقبال کر چکے تو صدر ن لیگ شہباز شریف نے کارکنوں کو پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی کو سزا سنائی تھی اور 13 جولائی کو انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close