پاکستان

وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ پر 21 سے 23 اگست تک چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں عید قرباں 10 ذی الحج 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی جس پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

 وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحٰی پر21 اگست سے 23 اگست تک عام تعطیلات ہوں گی۔ عید قرباں پر چھٹیاں اگلے ہفتے منگل، بدھ اور جمعرات کے روز ہوں گی، اس طرح عید کے تیسرے روز سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔

عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا سرکاری نوٹیفکیشن
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close