پاکستانسیاست

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری

لاہور: سبکدوش ہونے والے اسپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اس مقصد کے لیے ایوان کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کےعہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری محمد اقبال امیدوار ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے سردار دوست محمد مزاری اور (ن) لیگ کے محمد وارث شاد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نومنتخب ارکان آج نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ خفیہ رائے شماری کے ذریعے کریں گے، نتائج کا اعلان بھی آج ہوگا، جس کے بعد نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج ہی حلف اٹھا ئیں گے۔

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے الیکشن سے لاتعلق رہنے اور کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے، عام انتخابات 2018ء میں 360 ارکان منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں، گزشتہ روز 354 ارکین اسمبلی نے حلف اٹھایا، 6 اراکین اسمبلی حلف اٹھانے کے لیے نہ پہنچ سکے، جبکہ 11 نشستیں تاحال خالی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے ریکارڈ کے مطابق 72خواتین منتخب ہوکر ایوان میں آئی ہیں، جن میں 5 جنرل نشستوں پر، 66 مخصوص نشستوں پر جبکہ ایک کا انتخاب اقلیتی نشست پر ہوا ہے۔

ایوان میں 360 ارکان میں سے 175 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اور 162 کا مسلم لیگ (ن) سے ہے، مسلم لیگ (ق) کے ارکان 10 جبکہ پیپلز پارٹی کی 7 نشستیں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close