پاکستان

عمران خان نے شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

عمران خان کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اور وفاقی حکومت ہی صوبوں میں گورنر کی تقرری کی مجاز ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیلاور گورنر پنجاب کے لیے چوہدری محمد سرور کو نامزد کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close