پاکستان

عمران خان کیخلاف واویلا: بھارتی میڈیا کو بڑا ہونے کی ضرورت ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کو بڑے ہوجانے کی ضرورت ہے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے عمران خان کے خلاف بھارتی میڈیا کے واویلا پر تبصرہ کیا اور کہاکہ بھارتی میڈیا کو بڑے ہوجانے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کی موجودگی بھارتی وزیراعظم کےدعوؤں کی نفی ہے تاہم پاکستان کلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑے گا۔

اس دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے 5 مزید شہری شہید ہوچکے ہیں جب کہ حریت رہنماؤں کی جیل میں صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا تعلقات کی بنیاد پر ہے تاہم پاکستان سعودیہ سمیت کینیڈا کی سفارتی کشیدگی کو مانیٹر کر رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد سے وزارت خزانہ کے حکام کام کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ امریکا سےفوجی تربیت کا پروگرام معطل ہوگیا ہے اور اس معاملے پربات چیت جاری ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close