پاکستان

پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کے نام پر اعتراض کردیا

وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے صدر ن لیگ شہباز شریف کے نام پر پیپلز پارٹی نے اعتراض کر دیا۔

مسلم لیگ ن نے وزارت عظمیٰ کا امیدوار تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے فیصلے بلاول نے کرنے ہیں تو پیپلز پارٹی بھی اپنے فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو سونپ دے۔

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ دینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی تقسیم کا شکار ہوگئی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کو ووٹ دینے کے معاملے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اس معاملے پر پارٹی کے اندر مختلف رائے پائی جاتی ہیں۔

وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

وزیراعظم کے لیے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔

قومی اسمبلی کے 17 اگست کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 اگست کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Close